فیصل آباد،کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

136
فیصل آباد،کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا ہے کہ عام طور پر مئی اور جون میں چارے کی قلت پید اہو جاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی بآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزید رہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کے لئے جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔