26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو مسور کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملے...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو مسور کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے مسور کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کے لئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکا اگتی ہوئی مسور کی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹ کر کھاتا ہے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہو تی ہے۔

چور کیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر فصل کا نقصان کرتی ہیں، ان کے انسداد کےلئے ناقابل استعمال سبزیاں کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اور صبح ہو تے ہی ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہو ئی سنڈیوں کو تلف کر دیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگنے سے کٹائی کے مرحلے تک کسی بھی وقت دیمک کا حملہ ہو سکتا ہے اور دیمک پودوں کی جڑوں پر حملہ آور ہوتے ہوئے زمین میں سرنگیں بنا لیتی ہے جس سے متاثرہ حملہ شدہ پودے سوکھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت آبپاشی کر کے دیمک کے حملے سے کسی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں