22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی سفارش

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی):کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کے دوران ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ٹماٹر و مرچ کی کاشت کےلئے ایسی پنیری کاانتخاب کریں جس کی عمر 30 سے35 دن تک ہو نیز پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار اور بہترین فصل کاحصول ممکن ہوسکے۔

ترجمان نے بتایاکہ کریلے، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر، کھیرے کی کاشت کا بہترین وقت فروری و مارچ تک ہے کیونکہ یہ سبزیاں 20 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشو ونما پاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتاہے اور فصل بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کے اگاؤ کےلئے ایسے بیج کا بھی انتخاب کریں جس کے اگاؤ کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی کاشت کےلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمین منتخب کریں اور ایسے بیج حاصل کئے جائیں جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھتے ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں