فیصل آباد،کاشتکاروں کو کماد کی ستمبر کاشت کے لئے بہتر کھیت سے صحت مند بیج حاصل کرنے کی ہدایت

140
Bihari Kamad

فیصل آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کماد کی ستمبر کاشت کے لئے بہتر کھیت سے صحت مند بیج حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ موسم برسات کے دوران کما دکی فصل پر گرداس پور بورر کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی سےمشاہدہ کرتے رہیں اور اگر کہیں بور کے حملہ کی علامات نظر آئیں توفوری طور پر متاثر ہ پودوں کی 2 یا 3پوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرنے کے بعد زمین میں دبا دی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کھیت پر بیماری کاحملہ زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے عملہ توسیع کی مشاورت سے فوری مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کے لئے صحت مند بیج حاصل کرنے کےلئے بہتر کھیت کا چناؤ انتہائی اہمیت کاحامل ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔