38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو کمزور و اوسط ذرخیز زمینوں میں کیمیائی کھادوں کے...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو کمزور و اوسط ذرخیز زمینوں میں کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو کمزور و اوسط ذرخیز زمینوں میں کاشتہ فصلوں کی بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار کے لئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کے مطابق ماہرین زراعت کے عملے کی مشاورت سے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور زمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ، ڈیڑھ بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 5بوری سنگل سپر فاسفیٹ، اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 4بوری نائٹرو فاس، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتا یا کہ اوسط ذرخیز زمینوں میں گندم کی بوائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 4بوری سنگل سپر فاسفیٹ، ایک بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کااستعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ذرخیز زمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ، پونی بوری یوریا، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ، سوا بوری امونیم نائٹریٹ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا دو بوری نائٹرو فاس، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کر بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542923

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں