31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کپاس کے کاشتکاروں کو بہترپیدا وار کے حصول کے لیے ماہرین...

فیصل آباد،کپاس کے کاشتکاروں کو بہترپیدا وار کے حصول کے لیے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری خالد محمود نے کہا کہ کپاس ہماری نقد آور فصل اور زرعی معیشت میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے اس لئے کپاس کی بہتر پیدا وار کے حصول کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشوروں کے مطابق لائحہ عمل اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کپاس کی فصل کیلئے انتہائی خطرناک ہے جو کپاس کی پیداوار میں کمی کیساتھ ساتھ پھٹی کی کوالٹی کو خراب کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کے تدارک اور کپاس کی فصل کو اس کے نقصان سے بچانے کیلئے کاشتکار فصل پر گلابی سنڈی کے خلاف ماہرین کی سفارش کے مطابق اچھی کوالٹی کا زہر سپرے کریں اور 8دن کے وقفہ کے بعد پھر دوسرا سپرے کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کے کیمیائی کنٹرول کیلئے ریڈینٹ100 ملی لیٹر یا ڈیلیگٹ 50سے60گرام یا پروایکسز125ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔انہوں نے 515گ ب تاندلیانوالہ میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی محکمانہ رہنمائی کا عمل بھی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381726

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں