فیصل آباد۔ 31 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آبادفضل عباس کی زیر صدارت اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر سو فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ویکسینیشن کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے
اور والدین کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی طور پر لگوائیں۔مزید برآں اجلاس میں ’’پولیو فری فیصل آباد‘‘ کے حوالے سے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااور پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام کی جانب سے ویکسینیشن اور پولیو مہم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔