19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد، جشن عید میلاد النبیؐ کےحوالے سے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد، جشن عید میلاد النبیؐ کےحوالے سے سکیورٹی پلان جاری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آبا دعثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلع بھر میں 143جلوس اور20محافل کی سکیورٹی کے لیے3265افسران وملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جس میں 5ایس پیز،17ڈی ایس پیز،11انسپکٹرز،111سب انسپکٹرز،318اے ایس آئیز،283ہیڈ کانسٹیبلز اور2520سے زائدجوان تعینات کئے گئے ہیں۔

ایلیٹ کی8 ٹیمیں،45موبائل گشت سیکٹر وائزاور47ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی۔شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جن کی مدد سے مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں