23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد، جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر ریسکیو 1122...

فیصل آباد، جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کہا ہے کہ جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر ضلع فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،

ریسکیو سٹاف جشن عید میلا د النبیؐ کے جلوسوں کے ساتھ اور مساجد کے باہر ڈیوٹی سر انجام دے گا اور ان کے ساتھ مختلف مقامات پر تمام ایمرجنسی وہیکلز ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ ایمر جنسی آفیسر نے کہا کہ فیصل آباد شہر کے اندر 20 ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور تنگ گلی محلوں میں بروقت سروسز کی فراہمی کیلئے 100 ریسکیو موٹر بائیکس کو مع عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ضلع بھر میں تحصیلوں سمیت 35 مقامات پر ریسکیو سٹاف سمیت ایمبولینسز، فائر وہیکلز چوبیس گھنٹے موجود رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے، تمام تر انتظامات کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے، ریسکیو فیصل آباد عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395762

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں