فیصل آباد۔ 23 نومبر (اے پی پی):حکومت نے پراسیسنگ یونٹس لگانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی بھر پور حوصلہ افزائی کافیصلہ کیا ہے جبکہ یونٹس لگانے والوں کو خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی جس سے آف سیزن میں سبزیوں و زرعی اجناس کی سستے داموں مطلوبہ دستیابی یقینی ہو سکے گی اور ٹماٹر، پیاز، آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قلت اور مہنگے نرخوں کاسامنا بھی نہیں کرناپڑے گا۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب اپنی منظم زرعی پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کے فائدے اور سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ فصلات کے پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بہترین کوالٹی کی سبزیاں بیرون ممالک برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور حکومت خطہ کے مختلف ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تجارت کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موسمی تغیرات کے باعث ٹماٹر کی فصل کچھ متاثر ہوئی تاہم تازہ ٹماٹر کی فصل کی آمد سے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413437