فیصل آباد۔ 05 مئی (اے پی پی):خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری کو گرفتار کرلیا گیا۔ آر پی او کے نوٹس پر سی پی او کی فوری کارروائی ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے نواحی علاقہ 53/5 ٹکڑا بستی جموں دلو میں گزشتہ روز 5 افراد کے پراسرار طریقہ سے جاں بحق ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔گھر کے سربراہ اور تین بچیوں کے والد مظہر نے پولیس کو بتایا کہ گھر والوں کیلئے پنسار عبالواہاب کی دکان سے دوا لی۔ جو دودھ کے ساتھ بچیوں اور انکی والدہ نے کھائی۔ گھر میی مہمان آئی بھائی کی بیٹی کو بھی وہی دوا والا دودھ دیا جس سے ان سب کی حالت غیر ہوگئی۔۔ گھر کے سربراہ کی درخواست پر تھانہ گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ ماموکانجن کے رہائشی پنساری عبالواہاب کو گرفتار کر لیا۔
ایف ائی ار کے مطابق جاںبحق بچیوں کے والد مظہر نے مبینہ طور پر نزلہ زکام کی پنسار سٹور پر عبدالوہاب نامی شخص سے چھٹانک پھکی لی۔پھکی گھر لا کر اپنے بیوی بچوں کو دودھ میں ملا کر دی۔مبینہ پنسار کی دی ہوئی پھکی استعمال کرتے ہی بیوی سمیت 4 بچوں کے پیٹ میں درد اور خون کی الٹیاں شروع ہو گئیں۔متاثرین کو تشویشناک حالت میں قریبی نجی ہسپتال کلیانوالا میں براۓ علاج معالجہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر پہنچتے ہی ایک بچی حالت غیر ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔ جبکہ دیگر بچوں اور بیوی کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچتے ہیں بیوی اور تین بچوں نے دم توڑ دیا آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد کے نوٹس لینے پر سی پی او کامران عادل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرتے ہوۓ مقدمہ کا اندارج کر وایا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ گزشتہ روز زہر خورانی سے خاتون 3 بیٹیوں اور ایک بھتیجی سمیت پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے ہلاک ہونیوالوں میں 34 سالہ خاتون شمیم زوجہ مظہر اسکی 3 بیٹیاں 8 سالہ فرزانہ. 2 سالہ مسکان. 5 سالہ رخسانہ اور بھتیجی 4 سالہ افشاں شامل تھیں۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کی تھی۔