17.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد، سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں لیپ...

فیصل آباد، سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرفیصل آباد میں سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔سٹیم(STEAM)پروگرام کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ،آرٹس اور ریاضی مضامین کے مقابلے کرائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے پوزیشن حاصل کرنے والے 22طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہونہار طلباکے لئے لیپ ٹاپ سکیم بڑا اقدام ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم پنجاب حکومت کا تعلیمی میدان میں انقلابی اقدام ہے لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبا کو آن لائن تعلیمی وسائل تک رسائی، ریسرچ کرنے اور اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

طلبا محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔ٹیچرز کی ٹریننگ کر کے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن وقار احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیکنڈری سردار محمد ساجد،ایلیمنٹری محمد ذاکر،ڈی او زنانہ نازیہ مشرف اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔طلبا نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574648

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں