فیصل آباد، صوبہ بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 9 اگست کو کریں گے

630
Education Board Faisalabad
Education Board Faisalabad

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):فیصل آبادسمیت صوبہ بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم(میٹرک سال اول) کے سالانہ امتحان2024کے نتائج کا اعلان 9 اگست کو کریں گے۔پنجاب ایجوکیشن بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غای خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈ کلاس نہم (میٹرک سال اول) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان بیک وقت 9 اگست کو صبح10 بجے کریں گے۔

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی نے اے پی پی کو بتایا کہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے جارہے ہیں تاکہ ان میں کسی ابہام کی گنجائش نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی رزلٹ سی ڈیز جاری کرنے کے علاوہ انہیں بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کیا جا ئے گا لہٰذا 9 اگست کو صبح 10 بجے رزلٹ اپ لوڈ ہوتے ہی انہیں ویب سائٹ، سوشل میڈیا پر جاری گزٹ اور سی ڈیز پر ملاحظہ کیا جاسکے گا۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے بورڈ کی میٹرک امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔