19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد، عید الفطر کی آمد کے باعث سویٹس،کیکس، سویوں، پھینیوں کی...

فیصل آباد، عید الفطر کی آمد کے باعث سویٹس،کیکس، سویوں، پھینیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 مارچ (اے پی پی):عید الفطر کی آمدپر سویٹس،کیکس، سویوں، پھینیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ متعلقہ دکانداروں نے بھی مذکورہ اشیاکے نرخ بڑھا دیئے ہیں جس سے مہنگائی کی وجہ سے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرزندان اسلام عید الفطر کے سلسلہ میں اپنے قریبی رشتہ داروں، عزیزو اقارب، خاص دوست احباب اور خصوصاً اپنی شادی شدہ بیٹیوں، بہنوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے عیدی کے نام پر سویٹس،کیکس، سویوں، پھینیوں، مہندی، چینی کا تحفہ پیش کرتے ہیں

جس کا مقصد رشتوں کے خلوص کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔عید کی آمد پر شہر بھرکی سویٹ شاپس،بیکریوں پر رات گئے تک رش رہنے لگا جبکہ دکانداروں نے بھی قیمت میں اضافہ کر دیا،مختلف بیکریوں پر عید کیک 1000روپے فی پاؤنڈ سے 1400روپے فی پاؤنڈ جبکہ مٹھائی900 سے 1400روپے فی کلواسی طرح پھینیاں 550سے650روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ،بیکریوں میں سجے پائن اپیل،چوکلیٹ،سٹابری،بلیک فارسٹ،چیز اور ڈرائی فروٹ کیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں