19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمفیصل آباد، قائد اعظم ؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے محفل...

فیصل آباد، قائد اعظم ؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام

- Advertisement -

فیصل آباد۔26 دسمبر(اے پی پی )قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ نصرت فتح علی خاں آڈےٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ریذیڈنٹ ڈائریکٹر صوفیہ بیدار نے کی ،محفل مشاعرہ میں منصور سحر‘ ریاض احمد خلجی‘مقصود وفا‘عمر حیات کیفی‘فاروق انصاری‘عمر فاروق ودیگر شعراءکرام نے شرکت کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعراءنے کہا کہ قائداعظمؒ کی شخصیت کا ہر پہلو ایک روشن مثال ہے ،انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒکی قیادت میں عظیم جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا، ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے اپنے حصے کا کردار ادا کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں