فیصل آباد۔ 24 اگست (اے پی پی):چیئرمین فیصل آباد مارکیٹ کمیٹی نے گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت 572 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بڑھ کر 297روپے فی درجن مقرر کر دی۔اس سلسلہ میں جمعرات کے روز چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ366روپے فی کلو اور زندہ پر چون ریٹ 381روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت 572روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن برائلر گوشت فروخت کرنے والے دکانداران کی جانب سے صافی گوشت کے نام پر برائلر مرغی کا گوشت590 سے 600روپے فی کلو گرام فروخت کیا جاتا رہا۔
مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 8790روپے جبکہ فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ297روپے مقرر کئے گئے لیکن دکانوں پر انڈہ 300 روپے درجن تک فروخت کیا جا تا رہا۔مارکیٹ کمیٹی نے بڑا گوشت650 سے 700 جبکہ چھوٹا گوشت 1300 سے 1400 روپے فی کلو گرام مقرر کر دیا۔علاوہ ازیں سبزیوں میں آلو اول 70 سے 74 روپے،پیاز درجہ اول بھی 70 سے 74 روپے ٹماٹر درجہ اول 70 سے 75روپے،ادرک انڈونیشیا 750روپے، ادرک تھائی لینڈ 920 سے 940روپے،
لہسن دیسی سرخ 420 روپے کلو جبکہ لہسن چائینہ 450روپے،لیموں دیسی 220روپے،پھول گوبھی 140 ٹینڈے 210 روپے کلو، گھیا توری 90 سے 95 روپے کلو،کریلا 100روپے،مٹر290 سے 310روپے،شملہ مرچ 200 روپے،گاجر 75روپے کلواور دھنیا290 سے 300 روپے فی کلو گرام فروخت ہوتا رہا۔علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں میں سیب گاچا اول 160،کیلا 110کے برعکس 165، میٹھا فی درجن 160کے برعکس 170اور آم انور رٹول12 نمبر 130کی بجائے 140 اورانار دیسی 140 کے برعکس 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔