فیصل آباد، محکمہ زراعت کی کاشتکار وں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت بروقت مکمل کر نے کی سفارش

417
pumpkin
pumpkin

فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ کاشتکار پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کاانتخاب کریں تاکہ اچھی پیداوار کی صورت میں کاشتکاروں کو بہتر مالی منافع حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پیٹھا کدو کی پچھیتی فصل کی کاشت کامناسب وقت وسط اگست تک ہوتاہے تاہم اسے اگست کے آخر تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو 8سے10 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے اور سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیارکرلیں ۔ انہوں نے کہاکہ 1/4 میٹر کے فاصلے پرنشان لگا کرپٹڑیاں بنا تے ہوئے نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پرفی ایکڑ 3 بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ بھی بکھیر دیں ۔ کاشتکار مزید رہنمائی کےلئے زرعی ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔