فیصل آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا) عامر عزیز کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی آپریشنز سٹاف نکاسی اب کےلئے متحرک ہو گیا ۔ فیلڈ سٹاف کے خصوصی اقدامات سے مختصر وقت میں مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی۔
ایم ڈی نے واضح کیا کہ فیلڈ سٹاف کی جانب سے لاثانی پلی سرگودھا روڈ، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد، سمندری روڈ، اقبال اسٹیڈیم، شیخوپورہ روڈ، بلال روڈ، جیل روڈ، ڈجکوٹ سمیت دیگر مرکزی شاہر ا ہو ں سے پانی کو مختصر ترین وقت میں کلیئر کردیا گیا۔
ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ریلیف کیمپس میں موجود سٹاف نے بروقت کارروائیاں کیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا اوربارش ہونے کے ساتھ آپریشنز افسران اور سٹاف پونڈنگ پوائنٹس پر پہنچ گئے اور نکاسی آب کیلئے متحرک رہے جس کے نتیجے میں مختلف مرکزی شاہراہوں اور مین روڈز سے بارشی پانی کو کلیئر کردیا گیا ہے، مشینری بھی آپریشنل رہی۔
واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، علامہ اقبال کالونی میں 13 ملی میٹر، مدینہ ٹاؤن اور گلستان کالونی میں 12-12جبکہ ڈوگر بستی میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482091