فیصل آباد ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے ، ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 22 سے 30 ستمبر کے دوران 95دکانداروں کو گرفتار اور 12دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 13گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں 11324 انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا
اور اوورچارجنگ پر548 دکانداروں کو36لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے1160دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔