فیصل آباد، کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت شروع کر نے کی ہدایت

35
Cultivation of paper lemons
Cultivation of paper lemons

فیصل آباد۔ 07 جولائی (اے پی پی):کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالیں اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کےلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔