فیصل آباد ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے کتوں کی لڑائی پر جوا کرانے والے شخص کو گرفتار کر کے درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے کارروائی کرکے نیوبائی پاس پر سپورٹس کمپلیکس کے نزدیک سے ملزم غلام فرید سکنہ 269ر۔ب کو کتوں کی لڑائی پر جواء کراتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے دا ؤپرلگی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔