فیصل آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل کے زیر اہتمام انٹر لوپ اور نیڈ بیسڈسکالرشپس سیشن2023-27 میں داخلے کی خواہشمند383 طالبات کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے۔ انٹرویوز میں یونیورسٹی انٹر ویو کمیٹی اور انٹر لوپ لمیٹڈ سے کرنل(ر) اعجاز احمد ناصر معاون خصوصی برائے چیئرمین انٹر لوپ لمیٹڈ، ذیشان اکرم اور مس مصباح محمود نے شرکت کی۔
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہاکہ ہم انٹر لوپ لمیٹڈ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ یہ ذہین و محنتی طالبات کو تعلیم کا موقع فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ چارسالوں کے دوران انٹر لوپ ان طالبات کے معاشی اخراجات اٹھائے گی۔ رجسٹرار آصف اے ملک نے انٹر ویو کمیٹی اور انٹر لوپ سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔