29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آبادمیں انسدادپولیومہم 28 فروری سے شروع ہوگی،5سال تک کی عمر کے...

فیصل آبادمیں انسدادپولیومہم 28 فروری سے شروع ہوگی،5سال تک کی عمر کے تقریباً 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

- Advertisement -

فیصل آباد۔25فروری (اے پی پی):فیصل آبادمیں قومی انسدادپولیومہم28فروری سے شروع ہوگی جس میں 5سال تک کی عمر کے تقریباً 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے4870 ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جبکہ مذکورہ انسدادپولیومہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں جمعہ کوڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو انسدادپولیومہم سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے کیونکہ ہم اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے انسدادپولیومہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے ٹاسک تفویض کئے اور کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے وضع کردہ مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ اونے مہم کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل مکمل اور مہم کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

علاوہ ازیں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام چھوٹے خاندان کے پیغام کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آگاہی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا تاکہ مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)کاشف رضا اعوان نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرظفر اقبال،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،متعلقہ محکموں کے افسران اوراین جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)نے کہا کہ خاندان کو وسائل کے مطابق رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیاجائے تاکہ بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو میں رکھا جاسکے۔

انہوں نے پسماندہ آبادیوں میں شادی شدہ جوڑوں کی کونسلنگ،ہسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی مشوروں اورعوامی آگاہی کے دیگر پروگرامز کیلئے مربوط انداز میں محکمانہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچوں کی تعداد کم رکھنے کے سلسلہ میں شادی شدہ جوڑوں کی مکمل رہنمائی اور انہیں چھوٹے کنبے کی افادیت اور اسکے مجموعی قومی ترقی پر مثبت اثرات کے بارے میں احساس دلانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے محکمہ صحت ودیگر محکموں سے کہا کہ وہ بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں تاکہ کارکردگی کاجائزہ لے کر اہداف تفویض کئے جاسکیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ سے متعلق طبی مشورے ورہنمائی اورمانع حمل آپریشن کی سہولیات فری مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ جوڑوں کی آگاہی کیلئے پروگرامز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔اجلاس کے دوران علما کرام نے بہبودآبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=297001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں