فیصل آبادچیمبر اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، آئی ڈی سی چیمبر کے ممبران کو ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت دے گا

149

فیصل آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز اوراسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت آئی ڈی سی فیصل آباد چیمبر کے ممبران اور سٹاف کو مختلف ٹیسٹوں پر 25فیصد تک رعایت دے گا۔

اس سلسلے میں فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق اور آئی ڈی سی کے ڈائریکٹر آپریشن کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹران ہاؤس لیبارٹری سروسز پر 25فیصد اور ان ہاؤس امیجنگ سروسز پر 20 فیصد خصوصی رعایت دے گا۔

ڈاکٹر خرم طارق نے آئی ڈی سی کی طرف سے اس خصوصی رعایت پر کرنل محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے جہاں آئی ڈی سی کو بڑے پیمانے پر کلائنٹ ملیں گے وہاں فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو بھی خصوصی رعایت حاصل ہو گی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی بھی موجود تھے۔