فیصل آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے بعد بھاگنے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکن گرفتار،جبکہ پولیس کارروائی کے دوران وکلاء زرتاج گل کو بچا کر لے گئے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ سمیت چار مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مقامی قیادت اور سینکڑوں کارکنان کو طلب کیا گیا تھا
جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیاتھا۔ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل اور سینکڑوں کارکنان و مقامی قیادت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ، بعدازاںوکلاء عدالت کے احاطہ کا گیٹ کھلواکر اندر پہنچ گئے، جنہوں نے زرتاج گل کو اپنے حصار میں لیتے ہوئے فرار کرادیا جبکہ اسی دوران کارکنوں نے بھی بھاگنا شروع کردیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے4 کارکنوں ایاز ترین،فروز سمیت دیگران کو گرفتار کر لیا۔