لاہور۔7اپریل (اے پی پی):فیصل آباد میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579021