- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سمندری روڈ پر2یونٹس سیل کرادیئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ فیکٹریز کو ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں سیل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے جس کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جارہی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516169
- Advertisement -