20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ، ایم ڈی واسا کا شہریوں کی شکایات ترجیجی بنیادوں...

فیصل آباد ، ایم ڈی واسا کا شہریوں کی شکایات ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ واسا ہیلپ لائن1334 سمیت کسی بھی پلیٹ فارم سے جو بھی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق اس شکایت کا ازالہ کیا جائے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کررہا ہے جس سے عوام کا واسا پر اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسی طرح صارفین کو پینے کا صاف پانی جاری کردہ شیڈول کے مطابق دن میں دو مرتبہ سپلائی کیا جارہا ہے اور پانی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے واسا کا عملہ مسلسل مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرتا ہے جس کا واسا کی جدید لیب سے تجزیہ کرایا جاتا ہے اوراس کی رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں، ڈرینج لائنز، مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ بھی شیڈول کے مطابق جاری ہے جس کی وجہ سے سیوریج شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں