فیصل آباد۔ 14 فروری (اے پی پی):تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک سے ملحقہ کھیتوں میں الٹ گیا، حادثہ میں 32 سالہ شخص نیچے دب جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ پر روشن والا چک 243 ر۔ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک سے ملحقہ کھیتوں میں الٹ گیا۔
حادثہ میں 32 سالہ شخص سیف الرحمان ولد عبدالرحمان نیچے دب جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کا شکار ہونیوالا شخص ویلینسیا گارڈن سمندری روڈ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔