فیصل آباد ، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے دولہا کا بہنوئی جاں بحق

8

فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):فیصل آباد ، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ سے محمد وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چک نمبر 186رب میں قاسم علی صفدر کی رسم حناکی تقریب میں دولہا کے بہنوئی محمد وسیم کو پیٹ میں فائر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے فوری معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیےٹیم تشکیل دی۔ایس پی مدینہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ محمد افضل نے فوری کاروائی کرتے ہوئےواقعہ میں ملوث دو ملزمان ثاقب اور آصف کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔