27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ، قومی اسمبلی کی2 اور صوبائی اسمبلی کی 1 نشست...

فیصل آباد ، قومی اسمبلی کی2 اور صوبائی اسمبلی کی 1 نشست پر ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی 28 اگست سے وصول کئے جائیں گے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96، حلقہ این اے 104 اور حلقہ پی پی98 میں 5 اکتوبر بروز اتوار منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی 28 اگست بروز جمعرات سے وصول کئے جائیں گے ، کاغذات نامزدگی کی وصولی 30 اگست تک جار ی رہے گی اور اسی روز بعد دوپہر امیدوارو ں کے نامو ں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر تک ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف 8 ستمبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبیونل 12 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جس کے بعد امیدواروں کی ریوائزڈ فہرست 15 ستمبر کو جاری کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تمام اہل امیدواران کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 5 اکتوبر بروز اتوار ہوگی۔ یاد رہے کہ مذکورہ نشستیں رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا ایم این ایز اور جنید افضل ساہی ایم پی اے کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں