فیصل آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گند م کے کاشتکاروں کو گندم کی آخری آبپاشی رواں ماہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد محمودنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ گندم پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں فصل پر ٹھنڈے پانی کاسپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بارش ہوجائے تو اس کی وجہ سے بھی گندم میں سست تیلے کی تعداد کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کے لئے فصل کاباقاعدہ معائنہ جاری رکھیں اور بیمار پودوں کو نکال کر زمین میں دبادیں تاکہ جرثومے کھیت میں نہ پھیل سکیں اور ایسے کھیتوں میں آبپاشی کاوقفہ بھی بڑھادیاجائے۔