- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے محکموں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے پری میچز انتظامات کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو فوکل پرسن جبکہ انتظامات کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، محکمہ صحت،
- Advertisement -
واسا، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی،سول ڈیفنس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کا ڈیوٹی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ اقبال سٹیڈیم میں میچز 14تا 27مارچ 2025ء تک کھیلے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572719
- Advertisement -