33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ، چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں سکیورٹی پلان...

فیصل آباد ، چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں سکیورٹی پلان جاری،1800 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ترجمان نوید احمد نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر چہلم کے جلوسوں اورمجالس کےلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع بھر میں سکیورٹی کےلئے 1800 سے زائد افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں اور ایلیٹ و ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے گشت کرتی رہیں گی۔ سکیورٹی پلان میں 05ایس پیز،10ڈی ایس پیز،11انسپکٹرز،62سب انسپکٹرز،134اے ایس آئیز،173ہیڈ کانسٹیبلان اور1400 سے زائدکانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کی بذریعہ ڈرون کیمرہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

- Advertisement -

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے والنٹیرزکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچنگ کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کےلئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے،تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ چہلم کے موقع پرامن و امان کو یقینی بنایاجا سکے۔

سی پی اوعثمان اکرم گوندل نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے ڈیوٹی بار بار چیک کریں، ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت،لاپرواہی یا کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں