فیصل آباد ، کاشتکاروں کو زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کی کاشت وسط اگست سے شروع کرنے کی ہدایت

222

فیصل آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ توریا اے، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا، سرسوں، ڈی جی ایل، چکوال رایا، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20ستمبر سے31اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کو 25اگست سے 15ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔