فیصل آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ سے خاتون منشیات سمگلرکو گرفتارکرکے اس کے قبضہ 2.4 کلوگرام منشیات،آئس ہیروئن برآمدکرلی گئی جسے شارجہ سمگل کیا جانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران چیکنگ ایئر پورٹ سکیورٹی فورسزنے کاروائی کرکے خاتون منشیات سمگلر ناہید اختر کو گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے 2.4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزمہ نے منشیات بیگ کے نچلے حصے میں چھپا رکھی تھی۔
گرفتار ملزمہ سمندری روڈ فیصل آباد کی رہائشی ہے۔ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے ملزمہ ناہید اختر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاجس نے ملزمہ سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔