فیصل آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات بلاامتیاز چیکنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 867بجلی چوروں کو23 لاکھ45ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10کروڑ70 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک 237 بجلی چوروں کو8لاکھ93ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 3 کروڑ74لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھکر میں اب تک 244 بجلی چوروں کو6لاکھ 25ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ21لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں 299بجلی چوروں کو 8لاکھ 55ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ20لاکھ جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں 73بجلی چوروں کو 2 لاکھ67ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ31لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 277بجلی چوروں کو5لاکھ 70ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ71 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 277بجلی چوروں کو6لاکھ72ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ18 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ میں 188بجلی چوروں کو5لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ54 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر2490بجلی چوروں کو 68لاکھ 60ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31 کروڑ15 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیا گیا ہے
جبکہ بجلی چوری میں 2367گھریلو،54زرعی،64کمرشل اور 5انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔اسی طرح فیسکو ریجن سے1955بجلی چوروں کو گرفتار اور 14کروڑ38لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی جبکہ مجموعی طورپر 2393بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں اورفیسکو ریجن میں اب تک رننگ ڈیفالٹرز سے9کروڑ16لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 23کروڑ 50لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔