فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل

229
Fesco

فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے چیئرمین عمر فاروق خان کی سربراہی میں نیا بورڈ آف ڈائریکٹر (بی او ڈی)تشکیل دیدیا ہے ۔

فیسکو ہیڈکوارٹرز میں زوم پر نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے چیئرمین عمر فاروق خان اور دیگر بی او ڈی ممبران نے بھی شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے تمام بورڈ ممبران کو فیسکو میں خوش آمدید کہا اور انہیں فیسکو کے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔نئے تشکیل شدہ بورڈ کے چیئرمین عمر فاروق خان، بورڈ ممبران زوئی خورشید، انجینئر پرویز اقبال، عادل بشیر، عامر ضیا، حسن رضا سعید، قمر سرور عباسی، لبنیٰ عثمان، سی ای او فیسکو انجینئر محمد عامر، کمپنی سیکرٹری عابد رشید، ڈی جی (ایچ آر) فرخ آفتاب، سی ایف او میاں نذیر احمد اور ڈپٹی کمپنی سیکرٹری سعید رضا نے بھی تعارفی اجلاس میں شرکت کی۔