فیصل آباد۔ 02 فروری (اے پی پی):فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر سے 1.48کلو گرام آئس برآمد، اے این ایف نے تحویل میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر ندیم امجد سے 1.48کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔
منشیات ملزم نے مہارت سے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ سکیننگ کے دوران شک گزرنے پر تلاشی لی گئی تو منشیات برآمد ہوئی۔ملزم منشیات لے کر بحرین جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اے این ایف نے ملزم کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔