فیصل آباد۔ 28 دسمبر (اے پی پی):اے این ایف نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 2 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، ملزم کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی ہے جو بذریعہ پرواز نمبرپی اے۔079 بحرین جارہا تھا جسے اے این ایف حکام نے تحویل میں لے کر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔