فیصل آباد ۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سلوت سعید کی ہدایت پرامتحان علوم الشرقیہ سیکنڈ سالانہ 2023کے نتائج کا اعلان3 جنوری کو صبح10 بجے کیا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹwww.bisefsd.edu.pkپر بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔
اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے ایجوکیشن بورڈفیصل آباد کی انٹر برانچ کے فون نمبر0412517716 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید رہنمائی درکار ہو تو وہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کرنے سمیت مزید معلومات کےلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے فون نمبر0412517710پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔