23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ریجن میں بجلی چوری کے مزید 129مقدمات درج

فیصل آباد ریجن میں بجلی چوری کے مزید 129مقدمات درج

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد ریجن میں بجلی چوری کے مزید 129مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربر اہان کو بجلی چوری سے متعلق

احکامات کے تحت ریجن فیصل آباد میں بجلی چوروں کیخلاف24گھنٹے کے دوران 129مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ رواں سال ریجن فیصل آباد میں بجلی چوروں کیخلاف 1969مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کی بنیاد پر رواں سال ریجن کے چاروں اضلاع میں گرفتار بجلی چوروں کی تعداد 1333ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان ضلعی سربر اہان کو احکامات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے، فیسکو ٹیموں کیساتھ مل کر پولیس بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کر ے،ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں