26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری،4000 پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی...

فیصل آباد عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری،4000 پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر عید الفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے تحت ضلع بھر میں عید الفطر کے موقع پر890 مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق عیدالفطرکے موقع پر 4000 سے زائد اہلکار و افسران سکیورٹی ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے جس میں 18جی اوز، 22سب انسپکٹر، 370اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 319ہیڈ کانسٹیبل اور 3278کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

عید پر ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاند رات اور عید الفطر پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے شفٹ وائز82 خصوصی پکٹس قائم کئے گئے ہیں ان خصوصی پکٹس پر افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس اورگھوڑا اسکواڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے

- Advertisement -

جبکہ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں