36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ، 5 سو کلوگرام مردہ مرغیاں تلف

فیصل آباد فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ، 5 سو کلوگرام مردہ مرغیاں تلف

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):فیصل آبادفوڈ اتھارٹی نے جڑانوالہ روڈ پر چھاپہ مارکر5 سو کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پرجڑانوالہ روڈ پرایک مشکوک سپلائر رکشہ روک کر اس کی چیکنگ کی تو اس میں سے 5سوکلو مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں اس طرح بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بناکر مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرجعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے پرملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران سپلائر رکشہ میں مردہ مرغیاں بوریوں میں بند کر کے چھپا کر رکھی گئی تھیں جبکہ سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی نہیں تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے شہرمیں فوڈ پوائنٹس پرسپلائی کیا جانا تھاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ بیمار ناقص گوشت کا استعمال شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے لیکن جعلساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بلکہ بیماری فروخت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں اور پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں