فیصل آباد۔21فروری (اے پی پی):ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک 74لاکھ15 ہزار914شہریوں اور76 ہزار375ہیلتھ ورکرزکوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 44 لاکھ25 ہزار193شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور29لاکھ90ہزار721کودوسری خوراک جبکہ39ہزار 824ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور36ہزار 551کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادکے سی ای او ڈاکٹر بلال احمدنے پیر کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اس وقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی ایک لاکھ 64ہزار 502اوردوسری ڈوز کی ایک لاکھ 9ہزار 668خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپر شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پینے کے پانی،پارکنگ اورٹوائیلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنے والے شہریوں کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے نیز سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296265