27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل26 مئی بروز پیرسے کیا جارہا ہے۔ اتوار کو ترجمان محکمہ صحت فیصل آبادکے مطابق ضلع فیصل آباد میں 26 مئی تا یکم جون 2025ء تک 7 روزہ مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد کمسن بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے 4922ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، بھٹوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پربچوں کو قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے تاکہ مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جا سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں