اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بزرگ خاتون نے مفت آٹے کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بیٹے کی طرح پیار کیا، شفقت سے سر پر ہاتھ پھیرا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
منگل کی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ غریب اتنی دعائیں دے رہے ہوں تو اللہ تعالیٰ ہر مشکل کو آسان کر دیتے ہیں ، دنیا میں اس محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔