فیصل آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں بس سے گر کر22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پرواقع جلوی مارکیٹ کے قریب 22سالہ نوجوان فہد رضا ولد اشفاق سکنہ چک 624 ج ب جڑانوالہ بس سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اورمتوفی کی نعش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے سپرد کردی۔