31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

فیصل آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد مقصود احمد لون نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور تمام ٹریفک وارڈنز کو کہا گیا ہے

کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سختی سے نظر رکھیں اور ان گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل ۱ٓبادنے اے پی پی کو بتا یا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں مختلف قسم کی زہریلی گیسیں خارج کر رہی ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہیں جس کے باعث ان گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں