فیصل آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کا پہلا جمعہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ر مضان المبارک کا پہلا جمعہ عقیدت واحترام مذہنی جوش وجذبہ کے ساتھ ادا کیا گیا۔مساجد اورکھلے مقامات پر نمازجمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے۔پہلا جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد فرزندان توحید سے بھر گئیں جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
علمائے کرام نے اپنے خطبات میں ماہ رمضان المبارک کے فضائل و برکات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں احترام رمضان کے تقا ضوں کو ہر صورت پورا کرنا ہو گا، روزہ جہاں ہمارے لئے گنا ہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے وہاں صبر و استقا مت اور تقوی کا درس بھی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سحری اور افطاری کا خصو صی اہتمام کرنا چاہئے تا کہ غریب اور نادار لوگ بھی رمضان المبارک کی رحمتوں اور بر کتوں سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔ماہ ِمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔
ضلع فیصل آباد میں 610 مساجد کو کیٹگرائز کرتے ہوئے10مساجد کو اے کیٹگری،07مساجد کو بی کیٹگری جبکہ 643مساجد کو سی کیٹگری میں رکھا گیا تھا جن کی سیکورٹی کیلئے 1336پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جن میں 62اپر سبارڈینیٹ اور 1274 کانسٹیبلان و ہیڈکانسٹیبلان شامل تھے جبکہ تمام ٹاؤنز میں ایلیٹ فورس کی08ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کیلئے گشت کرتی رہیں اس کے علاوہ تھانہ جات کی موبائل ٹیمیں بھی ایگل سکواڈاورڈولفن فورس اپنے اپنے علاقہ میں نماز جمعتہ المبارک کے اوقات میں مسلسل گشت کرتی رہیں۔